Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2021 09:02pm

'کرپشن والے ملک ترقی نہیں کرسکتے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشوت اورکرپشن والےممالک ترقی نہیں کرسکتے، بدقسمتی سےپاکستان میں کرپشن کےنظام کوتسلیم کرلیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اےکےتحت ای بڈنگ ،ای بلنگ اورضی آئی ایس میپنگ کاآغاز کردیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شفاف کلچرمتعارف کرانےپرپوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقبل ڈیجیٹل نظام کا ہے،انسانی عمل و دخل کوکم سےکم رکھناہوگا، ماڈرن ٹیکنالوجی سےنئےمنصوبوں میں شفافیت سمیت تیزی آئےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ این ایچ اےکےٹھکوں میں ماضی میں کرپشن ہوئی، کرپشن سےسب سےزیادہ نقصان ملک کوہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مافیازپرانےسسٹم سےفائدہ اٹھاتےہیں،تبدیلی نہیں آنےدیتے، سوئچ آن کرنےسےتبدیلی نہیں آتی، ذہنوں کوتبدیل کرنےسےتبدیلی آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی میں اسٹیٹس کو سےچمٹےلوگ رکاوٹ ہیں، رشوت اورکرپشن والےممالک ترقی نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےپاکستان میں کرپشن کےنظام کوتسلیم کرلیاگیا، پاکستان کےوزیراعظم اوروزیرخودچوری کررہےتھے، چوری کاپیسہ ملک سےباہربھجوایاجارہاتھا،ہمارےملک میں لوگ امیراورملک غریب ہے، ملک ترقی جب کرتاہےتب ملک امیر ہوتاہے۔

Read Comments