Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2021 10:15pm

پنجاب: ضمنی الیکشن ،الیکشن کیلئے حکمت عملی طے

پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ نون نے حکمت عملی طے کر لی۔ رانا ثناٗاللہ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، قومی و صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کیلئے امیدواروں کے نام حتمی منظوری کیلئے نواز شریف کو بھجوا دئیے گئے۔

مسلم لیگ نون نے ضمنی انتخابات میں پنجاب کی نشستوں پر کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیوں کو ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں جلسوں و کارنر میٹنگز اور ممکنہ دھاندلی کے سدباب کی حکمت عملی بھی تیار کریں گی۔

الیکشن ڈے کیلئے حکمت عملی اور پولنگ اسٹیشنز کے معاملات کی نگرانی کیلئے خواتین رہنماؤں کو بھی خصوصی ٹاسک دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام حتمی منظوری کیلئے پارٹی قائد نوازشریف کو بھجوا دئیے گئے۔

این اے 75 سیالکوٹ سے سیدہ نوشین افتخار، جبکہ پی پی 51 گوجرانوالہ سے سابق ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ طلعت منظور چیمہ اور امتیاز اظہر باگڑی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

Read Comments