کراچی :سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مزید 3متاثرین نے فیکٹری مالکان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
ضلع غربی کی سیشن عدالت میں فیکٹری مالکان کیخلاف ایک کروڑ 46لاکھ روپے کے 3دعوے دائر کئے گئے ہیں۔
درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق کا مؤقف تھا کہ فیکٹری میں ہنگامی اخراج کا راستہ تھا اورنہ حفاظتی اقدامات کےا گئے، فیکٹری مالکان اورمتعلقہ محکمہ پرحادثے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
متاثرین کا مؤقف ہے کہ سانحہ کی وجہ سے گھرکے کفیل دنیا سے چلے گئے لیکن سندھ حکومت کے وعدوں کے باوجود پلاٹ اورملازمتیں بھی نہیں دی گئیں،ہمارے بچے بہت چھوٹے ہیں کفالت کیلئے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔
متاثرین میں جاں بحق آمنہ،رحمت علی اورغلام سرور کے اہل خانہ شامل ہیں۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 22جنوری 2020کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رحمان بھولا اورزبیر چریا کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء رؤف صدیقی کوعدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا تھا۔