غذر میں شدید ترین سردی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ عوام کوپینےکے پانی اور گیس سمیت مختلف ضروریات زندگی کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے۔
ملک کےبالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی کا راج ہے غذرمیں مسلسل برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
شدید ترین سردی سے جھیلوں اورپانی کی پائپ لائنوں میں برف جمنے سے عوام کےلیے پانی کا حصول امتحان بن گیا۔
دوسری جانب گیس لودشیڈنگ کےباعث شہریوں کوایندھن کےحصول میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔فی کلو ایل پی جی بھی دو سو بیس روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
عوام نے حکام سے اشئائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے اورپرائس کنٹرول کمیٹی کوفعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔