کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 39 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 051 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1850 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔