Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2021 10:17am

یو اے ای نے وزٹ ویزہ پر آکر کام کرنےوالوں کیلئےدروازے بندکردیئے

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے وزٹ ویزہ پر آکر کام کرنے والوں کیلئے دروازے بند کردیئے۔

امارات میں وزٹ ویزہ پر کام کرنےوالےہوجائیں ہوشیار!اب وزٹ ویزہ پرکام کرنےوالوں کو فی الفور ملک بدر کردیا جائے گا۔

یو اے ای میں وزٹ ویزہ پر آکر کام کرنا غیر قانونی ہے کام کرنے کلئےا ورک پرمٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے،اس سلسلے میں اگر کسی کمپنی ادارے یا دوکاندار نے وزٹ پر آنے والے کسی فرد سے کام کرایا تو اسے 50ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

قوانین کے تحت کوئی والد اپنے بیٹے بیٹی یا کسی رشتے دار کو وزٹ ویزہ پر بلا کر بھی کام نہیں کرا سکے گا جب تک اس کے پاس ورک پرمٹ نہ ہو۔

Read Comments