پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔
کورونا وباء کے دوران آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد میں مشکلات اورچیئرمین شپ کےلئے اراکین میں اختلافات کے باعث آئی سی سی بورڈ ممبران نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی پراعتماد کا اظہار کیا اورکرکٹ کی گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ اراکین احسان مانی کونیا چیئرمین بنانے کے خواہشمند ہیں۔
آئی سی سی چیئرمین کےانتخاب کےحوالےسےبدھ کو ٹیلی کانفرنس میں روڈمیپ طےہوگا۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی کے مالی معاملات اور اندرونی اختلافات کی وجہ سےاحسان مانی جیسےتجربہ کار شخص کو لانے کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔
احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
احسان مانی آئی سی سی معاملات کو بہترانداز میں سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔