Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2021 11:26am

ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد مرحلہ وار بحالی کا آغاز

کراچی،لاہور:شدید سردی اور دھند کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مرحلہ وار بجلی کی بحالی کا آغاز ہوگیا، کراچی کے بیشتر علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی عدم دستیابی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، چارج نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فونز بند پڑے ہیں، پانی کا مسئلہ بھی سرا ٹھانے لگا۔

رات بارہ بجنے کے قریب اچانک بجلی غائب ہوگئی،پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا،صرف کراچی ہی نہیں بلکہ اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا,جس کے بعد اب ملک کے مختلف حصوں میں مرحلہ وار بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسلام آباد کےکچھ علاقوں،پشاور کے چار 132کے وی گرڈز جبکہ کے الیکٹرک کے 60فیڈرز پربجلی بحال کردی گئی ہے۔

گجرخان،جہلم،ملتان،مردان اورنوشہرہ میں بجلی بحال کردی گئی ،ملتان کے3گرڈزپربھی بجلی بحال کردی گئی جبکہ گجرات اورمنڈی بہاؤالدین کےتمام گرڈاسٹیشنزسےبجلی بحال ہوگئی تاہم ملک کا بیشتر حصہ تاحال بجلی سے محروم ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بحالی مرحلہ وارجاری ہے تاہم مکمل بحالی میں وقت لگےگا۔

ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ کیپکو کے3یونٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا راول گریڈ بھی بحال ہوگیا،تربیلا پاور ہاؤس کے3یونٹس چلادیئےگئےہیں،وارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی چلا دیئےگئے ہیں ،مردان میں بجلی مکمل طورپربحال کردی گئی۔

ترجمان پاورڈویژن نے مزید کہا کہ نوشہرہ،شیخ محمدی اورچکدرہ کےزیادہ ترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے،ہری پورحویلیاں میں کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی،ایبٹ آباد،گلیات اورمانسہرہ علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کلئےی کمیٹی تشکیل

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئرڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کلئےت ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مرحلہ واربحالی شروع ہوگئی،این ٹی ڈی سی کے 500کے وی روات ،220کے وی برھان ،220کے وی سنگجانی اور 220کے وی مردان گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال ہوگئی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق آئسکو کو بجلی کی جزوی بحالی جاری ہے،اسلام آباد کے بیشتر علاقوں مین بجی بحال کردی گئی۔

ادھرکےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا،لانڈھی،ملیراورشاہ فیصل کے کچھ مقامات پربجلی بحال کردی،انجیبرئنگ ٹیم بجلی کی مکمل بحالی کیلئے مصروف عمل ہے،مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Read Comments