وزیراعظم کے ہزارہ برداری کے احتجاجی دھرنے سے متعلق بیان کے بعد ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلیا اوروزیراعظم سے بیان واپس لیکر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
نوجوانوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم کے ہزارہ برداری کے دھرنے سے متعلق دئیے گئے بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پرسجاد حسین، امان اور صادیقہ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر کیمپ قائم کرلیا۔
اس موقع پر سجاد حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہزارہ برداری کے دھرنے سے متعلق بیان دیکر شہداء کی تذلیل کی ہے انکا بیان انسانیت سوز عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ برداری سمیت بلوچستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کا شکار ہے اور وہ اپنے لئے انصا ف کے طلب گار ہیں شہداء کے لواحقین کے احتجاج کو بلیک میلنگ کہنا بے حسی کی انتہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم فوری طور پر کوئٹہ آئیں اور ہزارہ برداری سے معافی مانگیں بصورت دیگر انکا احتجاج جاری رہے گا،