وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کوئٹہ جائیں گے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
آج نیوز کے پروگرام روبرو میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتی کے5واقعات ہوئے، 3وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ عمران خان کوئٹہ جائیں گے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں چوکیاں بکتی رہی ہیں،باقی بچنےوالی چوکیاں بھی ختم کردونگا، اسلام آباد میں نوجوان کوبلاوجہ قتل کردیاگیا، اسلام آباد ڈیڑھ ماہ میں صاف ہوجائےگا۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ اب 20گاڑیاں اور100موٹرسائیکلیں اسلام آباد میں پیٹرولنگ کرینگی۔
انہوں نے مزید کہاک ہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جائیں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بناء پردن اوروقت نہیں بتاسکتا، بھارت نےپاکستان پرغیراعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مچھ واقعہ میں ملوث گروپ کےبارےمیں کچھ نہیں کہہ سکتا، داعش نےواقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے، بعض اوقات جعلی ذمہ داری بھی لےلی جاتی ہیں،ملزمان کو چھوڑا نہیں جائےگا، تمام شہداء کو پیسے ملناچاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے3لاشوں کامطالبہ کیا ہے، پی ڈی ایم راولپنڈی کی طرف مارچ نہیں کرسکتی، پی ڈی ایم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرےگی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 2لیگیوں نےاستعفےدیئےپھرواپس لےلئے، اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ روزانہ تبدیل ہورہاہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم اپنی افواج کےساتھ کھڑی ہے۔