چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا اوربولے پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی اورخون سستاہوگیا ہے۔
کوئٹہ بائی پاس پر دھرنے کے شرکا سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی اور واقعے پر اظہار افسوس اور دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سے اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا کہا تھا، اب عمل بھی کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا شہریوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، ہم صرف جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔
دھرنے کے شرکا سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اظہارخیال کیا۔
بلاول بھٹو کہتے ہیں شہریوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے،ہم صرف انصاف اور جینے کا حق مانگ رہے ہیں،غریب مزدوروں کو انصاف دلایا جائے،