لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 50زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 10,511 ہوگئی جبکہ مزید2,482 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد495,075ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,482 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ95ہزار075ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ21 ہزار734ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ42ہزار 835افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں60ہزار229،اسلام آباد میں38ہزار687،بلوچستان میں18ہزار300 ،گلگت بلتستان میں4874اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8416کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید50مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10511ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3653افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 4203،خیبرپختونخوا میں 1702،اسلام آباد میں434،بلوچستان میں186اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث232 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار049 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,251مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2،122افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ50ہزار515مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار509کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2482مریضوں میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 69لاکھ64ہزار337افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔