Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2021 09:41pm

وزیرِاعظم کی زیرصدارت 'احساس کوئی بھوکا نہ سوئے' اقدامات پر اجلاس

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت احساس، 'کوئی بھوکا نہ سوئے' اقدامات پراجلاس ہوا۔وزیرِاعظم نےمستحق افراد کوکھانا فراہم کرنے کےلئے پیش کی گئی۔تجاویزکوسراہتے ہوئے کہا کہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت احساس ، "کوئی بھوکا نہ سوئے" اقدامات پراجلاس ہوا۔معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹرثانیہ نشتر نےوزیرِاعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ احساس کےذریعے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کرکے منظم حکمتِ عملی سے کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیرِاعظم نےمستحق افراد کوکھانافراہم کرنے کےلئے پیش کی گئی تجاویزکوسراہتے ہوئے کہاکہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے جہاں لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہو کر دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامع منصوبہ بندی سے ایسا نظام لایا جائے جس سے مستحقین تک رسائی براہ راست اور آسان ہو۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ احساس 'کوئی بھوکا نہ سوئے' پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِاعظم کو احساس ڈونر مینیجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی۔

Read Comments