آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے گرفتار خواجہ آصف کے48بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔خواجہ آصف،ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے اکاؤنٹس میں ایک ارب45س کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن میں 1 ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق یہ بینک اکاونٹس خواجہ آصف،ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے۔صرف خواجہ آصف اور ان کی فیملی اراکین کے اکاونٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع کرائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف سے ان رقوم اور بے نامی داروں سے تعلق سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔