Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2021 07:48pm

انسانی جان ہنگامی بنیادوں پر بچانے کےلئےکورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری

Welcome

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہواجس میں سانحہ مچھ،اسامہ ستی اورپاک افواج کےشہداءکےلئےدُعائے مغفرت کی گئی۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نےکورونا وبا کی حالیہ صور تحال پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ایکسپوسینٹرزپرائیویٹ لمیٹڈ کےبورڈآف ڈائریکٹرزکےچیئرمین کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ٹریڈ آرگنائزیشنزایکٹ 2013کی شق نمبر21کے تحت اپیلوں پر فیصلہ دینے کےلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔ یہ کمیٹی صرف اُس وقت تک مجاذ ہوگی جب تک متعلقہ قانون میں ترامیم مکمل کرلی جائیں۔

کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نےملک میں ماہی گیری کےشعبے سے برآمدات کے معیار کو بہتر کرنے کی خاطرانسپکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔ کمیٹی ملک میں قائم ہونے والے فیش پراسسنگ پلانٹس کی انسپکشن کے فرائض انجام دے گی۔

اس کمیٹی میں وزارت بحری امور، وزارت کامرس اور پاکستان فیشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔

کابینہ نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر،الٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ استعفیٰ منظور کیا۔نئے سی ای او کی تعیناتی کےلئے سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔ نئی تعیناتی تک منیجنگ ڈائریکٹر PPIB اس ادارے کی نگرانی کریں گے۔

کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی کیسز کے مورخہ 31دسمبر 2020ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ نےانسانی جانوں کو بروقت اورہنگامی بنیادوں پر بچانے کےلئے وفاقی وزارت صحت کو کوویڈ-19 ویکسین کی خریداری کی منظوری دی۔

Read Comments