خلیج تعاون کونسل کا41واں اجلاس آج سعودی عرب میں منعقد ہورہاہے جس میں شرکت کے لئے خلیجی ممالک کے سربراہان مملکت پہنچ چکے ہیں اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔
سودی عرب کی قیادت میں خلیج تعاون کونسل کا غیر معمولی اجلاس العلاء کے تاریخی مقام پر منعقد ہورہا ہےجس میں شرکت کے لئے قطر سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور عمان کے سربراہ العلاء پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔
العلاء ایک تاریخی علاقہ ہےجو صدیوں پرانی تہذیب کامسکن ہے یہاں ایک سمپوزیم تعمیر کیاگیاہےجہاں خلیج تعاون کونسل کااجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں خطے کی صورتحال کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے علاوہ عرب ممالک کے درمیان تعاون کے بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے تبدیل ہوتی صورتحال کاجائزہ لیا جاے گااور کورونا وائرس کی بدولت خطے میں پیدا ہونے والے مسائل سے ملکر نبردآزما پر اتفاق کیا جاے گا جبکہ اجلاس کے آخر میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائےگا۔