کراچی: خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا قائداعظم ٹرافی 2020-21 کا فائنل ڈرامائی انداز میں ٹائی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے آخری روز 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم 355 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر حسن علی نے 61 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔