لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا،برطانوی وزیراعظم نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے صورتحال سنگین ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نیلنا لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیراعظم نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بچوں کو آن لائن تعلیم مہیاکی جائے۔
بورس جانسن نے کہا کہ نئےقسم کےکوروناوائرس پرقابو نہیں پایاجاسکا،کوروناکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں،انگلینڈمیں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذرہےگا۔