وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےملک میں اخلاقی ڈھانچےکوتہس نہس کردیاگیا، ماضی کےحکمرانوں نےسیاست کوکاروبارکاذریعہ بنایا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نےمعاشرےکوتباہ کردیا، ماضی کےحکمرانوں نےکرپشن کلچرکوعام کیا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ معاشرہ اس قدربگڑگیاکہ کرپشن کوبرائی نہیں سمجھاجاتا، 80کی دہائی کےبعدکرپشن کےکلچرکوفروغ دیا گیا، پی پی،ن لیگ اورفضل الرحمان نےسیاست کوکاروباربنایا۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ بنی گالاکیس میں عدالت نےعمران خان کوصادق وامین قراردیا، مخالفین نےفارن فنڈنگ کے2کیسزبنائے، فارن فنڈنگ اورممنوعہ فنڈنگ میں فرق معلوم ہوناچاہئے۔
اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں جھوٹوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، آئین کےمطابق تمام جماعتوں کواکاؤنٹس کاحساب دیناہوتاہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اقاموں کےبعدپرائیوٹ کمپنی بھی سامنے آگئی ہے، نوازشریف نےاپنی ہی پارٹی کو10کروڑفنڈزدیئے، پیسےفنڈزمیں جمع کرواکروائٹ کیےاورپھرنکال لئے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےفنڈزکیسزمیں اسکرونٹی کمیٹی بن چکی۔