وزیرِ اعظم عمران خان سےڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں یاسمین راشد نے وزیراعظم عمران خان 2کروڑ22لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈکےاجراء سےآگاہ کیا۔ اور بتایا کہ 12ماہ میں فی خاندان7لاکھ20ہزارمالیت کےہیلتھ کارڈکااجراء مکمل کرلیاجائےگا۔
رواں مالی سال جون تک پنجاب کی 45 فی صد آبادی جس میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سات اضلاع شامل ہیں میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء مکمل ہو جائے گا۔
باقی اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء دسمبر 2021 تک مکمل کرکے پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا.