کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز ڈالر 15 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 159 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخری روز امریکی ڈالر 159 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔