کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈٹ گئے، کپتان کین ولیمسن نے مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچری داغ دی۔ ولیمسن 112 اور ہنری نکلز 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستانی بولرز دوسرے دن صرف 3 وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز کیوی بیٹسمینوں کے نام رہا، 71 رنز پر 3 وکٹیں گرانے کے بعد پاکستانی بولرز ریلیکس ہوگئے، فیلڈرز نے بھی کوئی کسرنہ چھوڑتے ہوئے 3 کیچزڈراپ کئے۔
نو بال پر ہنری نکلز کا کیچ بھی پاکستان کو مہنگا پڑا، کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 215 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔
کین ولیمسن نے مسلسل دوسری اور کیرئیر کی 24 ویں سنچری داغ دی جبکہ ہنری نکلز 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاہین آفریدی، محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ کیویز کو سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔