لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10,350ہوگئی جبکہ مزید1,895 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد488,529ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,895 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ88ہزار529ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 18ہزار597ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ40ہزار 714افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں59ہزار484،اسلام آباد میں38ہزار263،بلوچستان میں18ہزار247 ،گلگت بلتستان میں4867اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8357کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید39مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10350ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3611افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 4124،خیبرپختونخوا میں 1675،اسلام آباد میں428،بلوچستان میں185اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث226 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار722 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,242مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,797افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ42ہزار557مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران30ہزار139کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1895مریضوں میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 68لاکھ49ہزار867افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔