اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ دہشتگردی قراردےدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں 11کان کنوں کےقتل کی مذمت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے،حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 3, 2021
عمران خان نے ایف سی کو حکم دیا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کی مچھ میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔
مچھ کے علاقے گشتری میں کارکنوں پر حملے کی شدید مذمت.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 3, 2021
وزیر داخلہ نے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔
دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ،افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔1/2
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،افسوسناک واقعےکی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے، واقعے میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، اس طرح کے واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔
اس طرح واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 3, 2021
اللہ تعالی شہید ہونے والے کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے آمین۔2/2
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی مچھ واقعے کی مذمت
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی مچھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مچھ کا دلخراش واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔1/2
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 3, 2021
سینیٹر شبلی فراز کا کہا تھا کہ بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے،افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصر، شعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں،ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔
افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ایسے حالات میں دوسری جانب عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصر شعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔ انشاء اللہ2/2
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 3, 2021