اسلام آباد:وزیرعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020کورونا کے باعث مشکل سال تھا، اللہ کے فضل سے بہتر طریقے سے وبا ءکا سامنا کیا،پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں،رواں سال دو منصوبے صحت انشورنس اورکوئی بھوکا نہ سوائے پروگرام شروع کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا نئے سال کے آغاز پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کورونا وائرس کے باعث 2020ایک مشکل سال تھاتاہم اللہ کے فضل سے مشکل وقت میں دیگرممالک سے سے بہتررہے ، عوام کی حفاظت کی بلکہ بھوک سے بھی بچایا ،پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
کوروناء(COVID-19) کےباعث 2020 ہمارے اور دنیا بھر میں لوگوں کیلئےکٹھن رہا۔ مگر رب العزت کےاحسان سے ہم بیشتر سےکہیں بہتر رہے۔ اپنے لوگوں کےتحفظ ہی میں نہیں بلکہ انہیں بھوک سے بچانے میں بھی ہمیں کامیابی ملی۔ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کیصورت میں ڈھالنے کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 1, 2021
وزیراعظم نے کہاکہ احساس پروگرام سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے توہیلتھ کارڈ اسکیم غریبوں کومناسب طبی سہولیات مہیا کرتی ہے ،سال نو پر دومنصوبے پورے کرنے کاعزم ہے ، پہلاعزم ،ہمارے تما م شہریوں کو طبی سہولیت میسر ہوں طبی سہولتوں کا آغاز کے پی میں ہوچکا ، جلد ہی پنجاب اور جی بی میں بھی طبی سہولت شروع ہوجائے گی۔
ہمارا احساس پروگرام سماجی تحفظ اور ہماری صحت کارڈ سکیم صحت وعلاج کی سہولیات تک غریبوں کی مناسب رسائی کے وسیلےہیں۔ سالِ نو (2021) کیلئے میرا عزم 2 منصوبوں کی تکمیل ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 1, 2021
اول: تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی جسکا KP میں آغاز کیا جا چکا ہے اور پنجاب و GB میں جلد ہوگا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ امید ہے دوسرے صوبےمیں بھی اس پروگرام پرکام کریں گے ،دوسرا عزم،احساس پروگرام کے تحت ’’کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ منصوبے کا آغاز کرنا ، دونوں منصوبے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے قریب کردیں گے۔
ہمیں امید ہے کہ دیگر صوبے بھی یہ منصوبہ لاگو کریں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 1, 2021
دوم: احساس پروگرام کےتحت ہم قومی سطح پر "کوئی بھوکا نہ سوئے" کےعنوان سےاپنا سب سے عالی ہدف منصوبہ شروع کریں گے۔ سال کے اختتام تک یہ دونوں منصوبے ہمیں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکی ہماری منزل سے قریب کریں گے۔