صدرعارف علوی سےگورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں سندھ میں شروع کئےگئےترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وباء نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبردآزما ہوا، سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا، حذب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2020 میں اپوزیشن کو انکے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے" ناک آﺅٹ" کردیا، اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلےکے بعد خود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا ۔