اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے انسداد کورونا ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا،ابتدائی طورپر12لاکھ ڈوزز خریدی جائیں گی۔
وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے انسداد کورونا ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدی جائیں گی، ابتدائی طورپرکورونا ویکسین کی 12لاکھ ڈوزز خریدی جائیں گی۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ ویکسین2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکومفت مہیا کی جائیں گی ،پرائیویٹ سیکٹراگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظورشدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔
کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائ طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی، پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئ اور بینالاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2020
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کرک میں ہندوسمادھی کوآگ لگانا اقلیتوں کیخلاف ذہن سازی کاشاخسانہ ہے،مسئلہ یہ ہے کہ دہشتگردی سے توفوج لڑسکتی ہے لیکن شدت پسندی سے لڑنا سول سوسائٹی کا کام ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے اسکولوں سے لے کر معاشرتی محفلوں تک شدت پسندی کیخلاف کچھ نہیں کیا جارہااور ہم اس دلدل میں مزید دھنستے جا رہے ہیں۔
کرک میں ہندو سمادھی کو آگ لگانا اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کاشاخسانہ ہے، مسئلہ یہ ہے کہ دہشتگردی سے تو فوج لڑ سکتی ہے لیکن شدت پسندی سے لڑنا سول سوسائٹی کا کام ہے ہمارے سکولوں سے لیکر معاشرتی محفلوں تک شدت پسندی کیخلاف کچھ نہیں کیا جارہا اور ہم اس دلدل میں مزید دھنستے جا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2020