ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کام میں دلچسپی رکھتی ہے، سندھ حکومت مسائل سمجتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈزکادورہ کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نےنوتعمیرشدہ روڈ،دیگرانفرااسٹرکچرکاافتتاح کیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مسائل حل کرنےمیں سنجیدہ ہے، پی پی صنعتکاروں کےمسائل حل کرنےکےلیےپرعزم ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تفریق کےبجائے خدمت کی سیاست ہونی چاہیے، طاقت کاسرچشمہ عوام ہے، لوگ صرف اعلانات کرتےہیں کام نہیں کرتے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کوکراچی کی ترقی میں دلچسپی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کام میں دلچسپی رکھتی ہے، سندھ حکومت مسائل سمجتی ہے۔