وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم کی سوچ کو عملی جامہ پہنانےکےلئےتمام دستیاب وسائل استعمال کریں گےتاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مستحق افراد وزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں اورپناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام اسی سوچ کے تحت کیاگیا ایک اقدام ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اقدام نے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف کے سربراہ کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے.
انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جو ذاتی مفادات کے حصول کےلئے بنائی گئی غیر موثر ہوکر رہ گئی ہے۔