لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بہنوئی کے حق میں پلاٹ کی ملکیت کیلئے کمشنر لاہور کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ماتحت عدالت کو چار ماہ میں پلاٹ کی ملکیت کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا-
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بہنوئی احد برکی کے پلاٹ کے متعلق سول کیسز پر ماتحت عدالت کو چار ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر آصف بلال لودھی کا پلاٹ پر قبضے کی انکوٸرای کروانے کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمات سول کورٹس میں ہیں، کمشنر انکوائری کا حکم نہیں دے سکتا، پولیس کا پی آئی اے سوسائٹی کے پلاٹ پر قبضہ غیرقانونی ہے،
درخواستگزار یعقوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ ریونیو بورڈ نے یکطرفہ طور پر انتقال خارج کر دئیے اور پولیس نے 29 فروری کو پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ اس نے سوساٸٹی کو زمین فروخت نہیں کی، سوساٸٹی نے غیر قانونی طور پر پلاٹ احد برکی کو الاٹ کیا۔ ہاٸی کورٹ کا سنگل بنچ بھی اس سے قبل درخواست خارج کر چکا ہے۔