چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈی ایچ اے میں پانی کی قلت کیس میں ریمارکس دیئے کہ پانی نہیں ملے گا تو کیا میجر واٹر بورڈ اسٹاف کو بند کردے گا؟ ہمارے گھروں میں ٹینکر آتا ہے جہاں نہیں آتا وہ کیا کریں؟۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈی ایچ میں پانی کی قلت سے متعلق سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کنٹونمنٹ میں پانی کا کیا مسلہ ہے ؟ ۔
جسٹس گلزار احمدنے ریمارکس دیئے کہ جس کو جوچیزچاہیئےواٹر بورڈ اسے دے دےگا، کنٹونمنٹ بورڈ بتائے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو کتنے پانی کی ضرورت ہے، جب پانی نہیں آتاتوایک میجرجاتاہےاور واٹربورڈوالوں کوبندکرتاہے ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے کہا واٹربورڈ سے ہمیں مطلوبہ مقدار میں پانی نہیں مل رہا۔
چیف جسٹس نے کہا ڈی ایچ اے میں دو لائنیں ہیں ایک میں پانی ہے دوسرے میں نہیں ، جن کو دینا ہے ضرورت سے کہیں زیادہ دیتے ہیں، آپ کو پانی دینا ہے تو سب کو دیں ،ہمارے گھروں میں تو ٹینکر آجاتا ہے، جن کے گھروں میں ٹینکر بھی نہیں ان کا کیا ہوگا ؟ صرف ہمیں نہیں سب کوپانی ملنا چاہیئے۔
عدالت نے سی بی سی کو واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر مکینزم بنا نے کا حکم دیتے ہوئے 2ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں رائل پارک ریزیڈنسی گرانے کا حکم دے دیا
کراچی :سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں رائل پارک ریزیڈنسی گرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کمشنر کراچی کو زمین کلیئر کرکے پارک بنانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رائل پارک ریزیڈنسی کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
رعدالت نے استفسارکیا کہ کراچی میں مالکان کے دوسرے پروجیکٹ بھی ہیں وہ کہاں بھاگ گئے ہیں ؟۔
متاثرین کے وکیل نے عدالت کوبتایا ایک پارٹنرلندن دوسرا دبئی میں ہے، رائل پارک کے مالکان کا ڈی ایچ اے میں دوسرا منصوبہ کریک سائڈ شاپنگ مال تیار ہورہا ہے۔
عدالت نے عدالت کا کریک سائڈ شاپنگ مال کا منصوبہ فوری تحویل میں لے کرمنصوبے میں خرید و فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کمشنرکراچی سے استفسارکیا کہ کمشنرصاحب !آپ کو کتنا ٹائم دیا اب تک اسٹرکچر کھڑا ہوا ہے، کب تک ختم کریں گے اسٹرکچر ؟ فوری ختم کریں ۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اگرحکومت کو اس زمین کی ضرورت نہیں توپارک ہی بنا دیں۔
عدالت نے کمشنرکراچی کو حکم دیا رائل پارک ریزیڈنسی کا انہدام ایک ماہ میں مکمل کرکے زمین کلیئر کراکے پارک بنانے کا حکم دیا ۔
سپریم کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کمشنر کراچی کی معاونت کرنے کی ہدایت کی۔