پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کو لاہور میں بیٹھک لگائے گا ۔
اتحادیوں نے حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلیے تجاویز تیار کرنا شروع کردی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سربراہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے اور اسلام آباد میں طویل دھرنا نہ دینے کی تجویز دے گی۔
مسلم لیگ ن بھی پیپلز پارٹی کی ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی تجویز کی حمایت کرے گی ۔
دوسری جانب جے یو آئی، اے این پی، پختنخواہ عوامی ملی پارٹی، آفتاب شیر پاؤ، اختر مینگل اور انس نورانی سینیٹ اور ضنمی الیکشن میں حصہ لینے کے مخالف ہیں ۔
اجلاس سے قبل جے یو آئی کے تمام ایم پی ایز نے استعفے پارٹی کو جمع کرادیے۔