کراچی انسداددہشتگردی کی عدالت نےچھ سال بعد ایئرپورٹ حملہ کیس کافیصلہ سنادیا.دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر عدالت نے بری کردیا.
انسداددہشتگردی عدالت نے چھ سال بعد ایئر پورٹ حملہ کیس کابڑا فیصلہ جاری کردیا. پراسیکیوشن کالعدم تحریک طالبان کے سہولت کاروں پرجرم ثابت کرنےمیں ناکام رہی.عدالت نےمقدمہ میں نامزد اے پی ایم ایل سندھ کے کنوینیر سرمد صدیقی سمیت چار ملزمان کو بری کردیا.بری ہونے والے ملزمان میں ندیم عرف برگر،آصف ظہیر اورعبدالراشدشامل ہیں جبکہ عدالت نےکالعدم تحریک طالبان کے ملا فضل اللہ، ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 8مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں.
8جون 2014کو ایئر پورٹ پر 10دہشتگردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار اور ایئر پورٹ ملازمین سمیت 27افراد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلے میں 10 دہشتگرد بھی مارے گئے.
واقعہ کے بعد سرمد صدیقی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا.
پولیس کے مطابق ملزمان نے دہشتگردوں کو لاجسٹک،اسلحہ اور فنڈ فراہم کیا تھا.
سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے.
عدالت نےحکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔