کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے رکنی میں لیویز چیک پوسٹ پر گزشتہ روز مبینہ فائرنگ کے واقعےپر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ءسینیٹر سرفراز بگٹی اور ان کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے رکنی میں گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ءسینیٹر سرفراز بگٹی کے باڈی گارڈز کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی فائرنگ اور دست اندازی کخلا ف لیویز اہلکار طاہر خان کی مدعیت میں تھانہ چچہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں سینٹری سرفراز بگٹی اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے،گارڈز غلام محمد پاہی،میر ہزار، میر محمد اور لعل خان پر 324. 526. 504. 186. 34 کے تحت ضلع بارکھان کے علاقے لیویز تھانہ چچہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔