وزیراعظم عمران خان کہتےہیں کہ توانائی کاشعبہ ملکی معیشت کےلئےبہت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام سیکٹرزکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پرحکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی شعبےکاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کوتوانائی شعبہ کی موجودہ صورتحال کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری کے حوالے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کو گردشی قرضوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرعمر ایوب نے بتایا کہ اس پالیسی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
معاون خصوصی ندیم بابر نے بتایا کہ حکومت نے بروقت اقدامات لیے ہیں جن سے ملک بھر کے گیس صارفین کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔