اسلام آباد:پاکستان نے مختلف جیلوں میں قید کشمیری قیادت کی صحت کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زائد حفیظ چوہدری نے مختلف جیلوں میں اسیرکشمیری قیادت کی صحت کی خراب صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے اورکشمیری رہنماوں کی غیرقانونی گرفتاری اورنظربندی سے فوری رہائی کیلئے آوازاٹھائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کوکالے قوانین کے تحت بدعنوانی ، جھوٹے اورمن گھڑت الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا ،سیدعلی شاہ گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق سمیت متعدد دیگر سینئر کشمیری قائدین نظربند ہیں ، کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ،یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت دیگررہنماؤں کوجیلوں میں کورونا وبائی امراض کے بیچ مشکل حالات میں زندگی گزاررہے ۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ غیرقانونی ہندوستانی قبضے کیخلاف اپنے سیاسی نظریہ اورجدوجہد کی بنیاد پرکشمیری رہنماؤں کو نظر بند اورپرتشدد کرنا آر ایس ایس اوربی جے پی حکومت کی انتہا پسندانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔