وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں مریم نواز اور بلاول بھٹو نے اپنے مفادات کےلئے سیاسی قبلے تبدیل کرلیے۔ مریم آپ بلاول سے جتنی بھی تابعداری کرلیں پیپلزپارٹی سے استعفیٰ نہیں ملنے والا۔شبلی فراز کاکہناتھاکہ جلسے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اپنی چوری چھپانے کےلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔آپ جتنا چیخ لیں، حساب تو دینا پڑے گا۔ عمران خان بلیک میل نہیں ہوگا، ماضی کی طرح اب این آر او ملنے کا کوئی چانس نہیں۔