Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2020 07:28pm

'مریم و بلاول پہلے خود کما کر کھانے کا تجربہ حاصل کریں'

Welcome

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان کی وزارت عظمی کوئی انٹرنشپ نہیں جو مریم نواز اور بلاول کو سونپ دی جائے۔پہلے خود کما کر کھانے کا تجربہ حاصل کریں۔جتنی رعائتیں شریف فیملی کو دی گئیں وہ پہلے کسی کو نہیں دی گئیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہاشریف فیملی ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ کی لاڈلی رہی۔انکے تعلقات خراب ہونے کی وجہ انکا بھارتی اور اسرائیلی لابی کے ہاتھ آنا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جس کی وزارت عظمی بلاول زرداری یا مریم نواز کو انٹرن شپ میں نہیں دی جاسکتی۔

فواد چوہدری نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے پرزور دیتےہوئے کہاتحریک انصاف کا بھی بطور سیاسی پارٹی تنظیمی ڈھانچہ مزید بہتر ہونا چاہیئے۔

Read Comments