وزیراعظم عمران خان نےبلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کےنتیجے میں سات فوجیوں کی شہادت پراظہار افسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔پوری قوم بہادروں جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
گزشتہ شب رات گئےہرنائی(بلوچستان) میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملےمیں 7 جری جوانوں کی شہادت پرنہایت رنجیدہ ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم بھارتی پشت پناہی کےحامل دہشتگردوں کےحملوں کا سامنا کرنےوالےاپنےان بہادر سپاہیوں کےساتھ کھڑی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 27, 2020
آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بولے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت کی طویل منصوبہ بندی سامنے آچکی ہے۔
دیگر سیاسی اور مذہبی قیادت نے بھی شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔