Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2020 12:59am

برطانیہ : بھارتی ٹی وی چینل پر جرمانہ عائد

برطانوی ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی پر پاکستان کیخلاف نفرت آمیز مواد چلا کر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بیس ہزار پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا۔

اس جرمانے سے بھارت کا سارا پروپیگنڈا ایک تھپڑ بن کر خود اسکے اپنے ہی منہ پر لگا ہے۔

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی ٹی وی پر جرمانہ عائد کردیا گیا، ریپبلک ٹی وی پاکستان کیخلاف غلط پروپیگنڈا کررہا تھا۔

برطانوی ٹی وی ریگولیٹری اتھارٹی نے20ہزار پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا، جرمانہ پاکستان کیخلاف نفرت انگیزمواد چلانے پر عائد کیا گیا۔

بھارتی چینل نے گزشتہ برس یہ پروگرام چلایا تھا ریپبلک ٹی وی کے میزبان اور مہمانوں نے پاکستان پرتبصرہ کیا تھا۔

Read Comments