لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں گزشتہ روز گاڑی روکنے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئیں۔ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں بھی دیتی رہیں۔ گاڑی میں موجود مرد کی بھی اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ساتھ ہی صبر کا مظاہرہ کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔ جبکہ خاتون کنزا اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔