Aaj Logo

شائع 16 دسمبر 2020 12:41pm

990 بلین سعودی ریال کا بجٹ منظور کرلیا گیا

کنگ سلمان نے بیٹے سے اختلافات کے بعد 990 بلین سعودی ریال بجٹ کی منظوری دے دی۔

سال 2020 سعودیہ سمیت دنیا بھر کے لئے مصیبت سے بھرا سال تھا۔ سعودیہ میں اس سال خسارے کی بنیادی وجہ حج کا نہ ہونا قرار دی گئی اور معیشت کو 141 بلین سعودی ریال کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔

بجٹ میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ ملک میں جو جو کورونا کا شکار ہوا اس کے لئے مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی اور سعودی حکومت تمام لوگوں کا خیال رکھے گی۔

ساتھ ہی جو فرنٹ لائن ورکرز اس مہلک بیماری کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں ان کے خاندان کو 5لاکھ سعودی ریال ادا کئے جائیں گے۔

Read Comments