Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2020 12:17pm

امریکا: ہنگامی صورتحال میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری

امریکا میں ہنگامی صورتحال میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ہی ویکسین لگانے کاعمل شروع ہوجائے گا، عالمی ادارہ صحت نے امریکا کی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر اور بائیون ٹیک کی ویکسین ہنگامی صورتحال پر استعمال کی اجازت دے دی۔ بزرگ، سولہ سال سے زائد اور ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔

منظوری نہ دینے پرایف ڈی اے کے سربراہ کو ملازمت سےفارغ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ویکسین کے استعمال کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں ویکسین کی فراہمی سب سے بڑا سائنسی کارنامہ ہے، چوبیس گھنٹےمیں ہی ویکسین لگانے کاعمل شروع ہوجائے گا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے امریکا میں بگڑتی صورتِ حال کو خطرناک قراردے دیا۔ امریکا میں کورونا سے مسلسل تیسرے روز بھی تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس کے بعد تعداد تین لاکھ دوہزارسات سوپچاس تک پہنچ گئی۔ جبکہ مجموعی کیسز ایک کروڑ باسٹھ لاکھ پچانوے ہزار سے تجاوزکرگئے ہیں۔

Read Comments