اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2020 11:52am

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوپہر دو بج کر تینتیس منٹ پر طیارے نے لینڈنگ کی پہلی کوشش کی، طیارہ تین سیکنڈ میں چار مرتبہ رن وے سے ٹکرایا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر کھلے نہیں۔

واضح رہے کہ طیارہ بائیس مئی کو کراچی میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Read Comments