ترکی کے صدر رجب طیب اردوان واضح کیا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم پر دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔
اکڈینَز یونیورسٹی میں مشرقی بحیرہ روم پر ایک ورکشاپ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی ایسے منصوبے اور نقشے ہرگز قبول نہیں کرے گا جن کا مقصد ملک کو انتالیہ کے ساحلی علاقوں تک محدود کرنا ہے۔
مشرقی بحیرہ روم پرایک عالمی کانفرنس کرانےکی اپنی پیشکش کو دہراتے ہوئے اردوان نے کہاکہ خطے سے تمام ملکوں کو میز پر بٹھا کر ہی متعلقہ مسائل حل کریں گے۔