Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2020 07:03pm

'مستقبل کے تعلقات کے بارے میں درست فیصلے کا انحصار امریکا پر ہے'

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کہتے ہیں کہ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں درست فیصلے کا انحصار امریکا پر ہے۔

امریکی کمپنیوں سےوابستہ تاجررہنماوں کےگروپ سےاظہار خیال کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چین اور امریکا وبائی امراض سے نمٹنے، معاشی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں مکمل طور پر تعاون کرسکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی درست سمت کی طرف بڑھے گی۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments