روس میں کورونا ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی۔ طبی عملہ، اساتذہ اور سماجی کارکن پہلی ترجیح ہیں، جبکہ برطانیہ میں ویکسینیشن کا آغاز منگل سے ہوگا۔
روس نےدارالحکومت ماسکو میں اپنی "اسپُٹنک فائیو" کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا۔
کورونا ٹاسک فورس کے مطابق ہزاروں افراد نےویکسینیشن کےلیے خود کو رجسٹرکرالیا۔
ویکسین سب سے پہلے ڈاکٹرز، طبی عملے، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو لگائی جائے گی۔
روس نے اگست میں اپنی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
دوسری جانب برطانیہ میں فائزر اور بایئواین ٹیک کی ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آغاز منگل سے ہوگا۔
شہریوں کو پہلے مرحلے میں ویکسین کی آٹھ لاکھ خوراک میسر ہوں گی۔بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کا عمل آئندہ سال شروع ہو گا جس میں بزرگ افراد اور طبی عملے کو ترجیح دی جائے گی۔