لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف حمیزہ نامی خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن کورٹ نے بابر اعظم کو خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حمیزہ مختار کی ہراساں کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست داٸر کی، جس پر بابر اعظم اور ان کی فیملی ہراساں کررہی اور دھمکیاں دے رہی ہے۔
خاتون نے استدعا کی کہ اسکی جان کو خطرہ ہے، عدالت بابر اعظم اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم صادر کرے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حمیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔