Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2020 08:42am

آذربائیجان پر نیوکلئیر بم گرانے کی خوفناک تجویز

آرمینیائی اخبار نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کو ایٹمی حملے سے تباہ کرنے کی تجویز دے دی۔

ترکش خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار نے آرمینیائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرے اور باکو کو اگلے 5 ہزار سال کیلئے "بنجر زمین" میں بدل دے۔

آرمینیائی اخبار "اسباریز" کے اداریے کہا گیا ہے کہ آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں آذربائیجان کے قونصلر جنرل نے اخبار کے اداریے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے امریکی قوانین کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 6 ہفتوں کی لڑائی میں آرمینیا کو آذر بائیجان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور 3 دہائیوں سے قابض آرمینیائی فوج کو "نگورنو کاراباخ" میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس شکست کے بعد امن معاہدے کے تحت کئی بڑے شہر آرمینیا کو خالی کرنے پڑے ہیں جن میں اغدام اور لاچین شامل ہیں جبکہ آرمینیائی عوام حکومت کے امن معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Read Comments