بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں کسانوں نے اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر دارالحکومت نئی دہلی کے تمام داخلی راستے بندکرنے کی دھمکی دےدی۔
اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کسانوں کی طرف سے نئی دہلی میں بڑے احتجاج کی دھمکی کومسترد کرچکے ہیں۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہاہے کہ نئے قانون بڑے سرمایہ داروں کومنافع پہنچانے کے لئے ہیں۔
انہوں نے مودی پرسرمایہ دارانہ نظام کو تقویت دینے کاالزام لگایا۔